انٹرنیشنل

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی، ان پر عدالتی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔

رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد نے ان پر مقدمہ درج کرنے والوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، عدالت نے بیان کو توہین آمیز اور عدالت کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker