پاکستانتازہ ترین

شاہ محمود بھی اپنا الگ گروپ بنانا چاہتے تھے: عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اپنا الگ گروپ بنانا چاہتے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی بھی اپنا الگ گروپ بنانا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما عمران اسماعیل کے مطابق جیل میں شاہ محمود کی خواہش پر ان سے ملاقات ہوئی ، میں نے شاہ محمود قریشی سے کبھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے ایک کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والوں نے اڈیالہ جیل میں اُن سے ملاقات کی تھی۔

سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل، فواد چوہدری، عامر کیانی اور مولوی محمود اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے تھے اور کہا تھا کہ پارٹی چھوڑ دو، ہم الیکشن لڑیں گے اور آزاد حیثیت میں لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker