World

دبئی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی، سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 74 کروڑ پاکستانی روپوں میں فروخت

دبئی میں لگژری گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی ہوئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (8 ارب 31 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) میں نمبرپلیٹس کی نیلامی ہوئی۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی یہ 120 ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی تھی جس میں سب سے مہنگی نمبرپلیٹ 96 لاکھ 60 ہزار درہم یعنی تقریباً 74 کروڑ پاکستانی روپوں میں فروخت ہوئی جبکہ دوسری نمبرپلیٹ 80 لاکھ درہم سے زائد یعنی تقریباً 61 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی۔

ایک نمبر پلیٹ 67 لاکھ 40 ہزار درہم یعنی پاکستانی روپوں میں تقریبا 51 کروڑ میں فروخت ہوئی جبکہ ایک نمبر پلیٹ پاکستانی روپے میں تقریباً 33 کروڑ میں نیلام کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی میں دو سے 5 ہندسوں پر مشتمل 90 خصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کیلئے پیش کی گئیں، یہ اب تک کی سب سے بڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی قرار دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker