Sind

تھرپارکر: آر او پلانٹس فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد کی خردبرد، 2 ایگزیکٹو انجینئرز برطرف

کراچی: تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد کی خردبرد سامنے آئی ہے۔

ترجمان چیف سیکرٹری کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 2 ایگزیکٹیو انجینئرز کو الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے دونوں افسران کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری میں دونوں افسران پر فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے جس کے بعد چیف سیکرٹری نے دونوں افسران سے خردبرد شدہ رقم واپس لینے کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر دونوں افسران کوسندھ سول سرونٹس رولزکے تحت سزادی گئی جب کہ  چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع میں پلانٹس کی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker