پاکستانKhyber Pakhtunkhwa

چلاس: لینڈ سلائیڈنگ کے بعد فیری میڈوز روڈ بند، سیاحوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری

دیامر: چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کی سڑک بند ہونے سے پھنسے سیاحوں کو ریسکیو  کرنے کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فیری میڈوز میں پھنسے سیاحوں کو گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سروس روک دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق چلاس روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقامات پر بند ہے اور تھورمنیارمیں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم عارضی طورپربند ہوگئی ہے

پولیس کا کہنا ہےکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے اور ابھی بھی کافی تعداد میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے، لاپتا افراد کی تلاشی کیلئے پاک فوج سمیت دیگر ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker