بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں عوامی ٹرانسپورٹ اب صرف دن میں ہی چلیں گی

بلوچستان حکومت کا عجیب و غریب فیصلہ
قومی شاہراؤں پر دہشتگردی پر قابو پانے کے بجائے عوامی ٹرانسپورٹ کو ہی صرف دن کو چلانے کا فیصلہ کیاہے،
کوئٹہ : بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کو دن میں چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے .کوئٹہ میں ایڈیشنل کمشنرکی زیرصدارت پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کے اوقات میں چلایا جائے گا،حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دن کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ اس دوران رات میں بھی قافلے کی صورت میں ٹرانسپورٹ چلانےکی تجویز زیرغور آئی .واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker