بلوچستان

زیارت شہر میں کرفیو 27 دن بعد ختم، جھگڑا کرنے والوں کی دکانیں تا حکم ثانی بند 

زیارت شہر میں کرفیو 27 دن بعد ختم، جھگڑا کرنے والوں کی دکانیں تا حکم ثانی بند
 ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے زیارت بازار کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر دکانوں،قصائیو ں اور نانبائیوں کے دکانوں کا دورہ کیا، روزمرہ کے اشیاء کے نرخوں کو چیک کیا،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے کہا کہ تاجران سرکاری نرخوں کی پابندی کریں اور معیاری اشیاء عوام کو دیں انہوں نے کہاکہ زیارت شہر میں 17 اگست سے لگائی گئی کرفیو کو آج ختم کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے دونوں قوموں کے ساتھ مزاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ جھگڑا کرنے والے دونوں فریقین کی دکانیں تا حکم ثانی بند رہیں گی اور دونوں فریقین کے کسی بھی فرد کا داخلہ تا حکم ثانی بازار میں بند ہوگا اور کسی بھی فریق نے اس کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
 انہوں نے کہاتجارتی مراکز اور کاروبار کھل گئےہیں حالیہ قبائلی تنازعہ کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ زیارت نے غیر معینہ مدت کیلئے زیارت شہر کو بند کردیا تھا،انہوں نے کہا دونوں فریقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد کریں، وادی زیارت بلوچستان کا سیاحت افزاء مقام ہے، ان کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے، زیارت شہر کی بحالی کے ساتھ تمام سیاح زیارت کا دورہ کرسکتےہیں، سیاحوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ زیارت اہل بلوچستان کا مشترکہ گھر ہے ان کے امن وامان برقرار رکھنا اہلیان بلوچستان کا فرض ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker