پاکستانتازہ ترین

عوام نے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، نوازشریف

نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ،جنرل کونسل اجلاس نے توثیق کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی صدر منتخب ہونے پر نواز شریف کو گلے لگا کر مبارکباد دی،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔

بعد ازاں جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے زندگی بھر کیلئے مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا دیا تھا ،یہ لوگ مجھے پارٹی صدارت پر واپس لے آئے ہیں انہیں خوشی منانے دیں ۔

آپ نے اس لیے خوشی منانی ہے کہ ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ،انہیں بلائیں جنہوں نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کیلئے فارغ کیا جاتا ہے ،آج پھر نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا کہ نوازشریف تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،آپ کے بیٹے سے تنخواہ تو نہیں مانگی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker