پاکستانتازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت دن، 24 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 578 پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 37 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 85 ہزار 893 جبکہ کم ترین سطح 84 ہزار 856 رہی۔

بازار میں آج 42 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 228 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker