پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں، غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے: شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے۔

نجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پارٹی چیئرمین اور پارٹی ممبرز بھی نہیں ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے اور پیپلز پارٹی سے غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے، بحرانی دور میں ناپ تول کر قدم رکھنے چاہئیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرناچاہتی ہے۔

دوسری جانب اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا تھاکہ پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت اتحادیوں اورقانونی ماہرین سے مشاورت ہورہی ہے، پیپلز پارٹی کا اس بارے میں ہم سے مکمل اتفاق ہے، صدر آصف زرداری کا بڑا حوصلہ افزارد عمل ہے ،ڈیڈ لاک نہں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker