
بلوچستان: نوشکی، دالبندین، چاغی، پنجگور ، واشک اور گرد و نواح میں صوبائی حکومت کی سفارش پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کردی گئی۔
کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق امن و امان کی کشیدگی کے پیش نظر بلوچستان کے متعدد اضلاع نوشکی,دالبندین,چاغی,پنجگور, واشك اور گردونواح میں آج صبح سے صوبائی حکومت بلوچستان کی سفارش پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے
صوبائی حکومت بلوچستان نے پی,ٹی,اے کو امن و امان کی کشیدگی کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ 25 جنوری کو بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جلسہ کا بھی اعلان کیا ہے جسکی قیادت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کررہی ہے۔



