نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابی بےضابطگیوں پر متعلقہ فورمز پر قانونی چارہ جوئی کی جائے جبکہ انتخابی بےضابطگیوں کے خدشات کا اظہارکرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پرامن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں، کسی قسم کے تشدد یا اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، پر تشدد احتجاج سے امن و امان کے سنگین چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں،انتظامیہ سب کو انصاف فراہم کرنےکیلئے تیار ہیں، پاکستان کی قانون سازی، عدالتیں اور انتظامی شاخیں لچک دارہیں۔



