پاکستان
وزیراعظم کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول، پہلے سعودیہ روانہ ہونگے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پہلے سعودی عرب، پھر قطر اور آخر میں ترکیے جائیں گے، وہ دوست ممالک کے دورے میں سفارتی معاملات پر مشاورت کریں گے جب کہ اس دوران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا ایران مذاکرات کے اگلے دور پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ علاقائی و عالمی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور ہوگا۔



