پاکستانتازہ ترین

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کب ہوگا اور کہاں کہاں دیکھا جاسکے گا؟

کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر 42 منٹ پر شروع ہوگا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بج کر17 منٹ پر عروج پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام 9 اپریل کی رات ایک بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن مغربی یورپ، شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجاسکےگا۔
واضح رہے کہ اگست 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اگلی بار اسے دیکھنے کے لیے خطے کے لوگوں کو اگست 2044 تک انتظار کرنا ہوگا۔

دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹار کٹیکا میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker