پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کب ہوگا؟

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے آغاز کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں زونگ کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورک اور ڈیٹا سنٹر کے افتتاح کے بعد ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں عوام کو سہولت کی فراہمی اور آئی ٹی کی صنعت کے فروغ کیلیے پاکستان جلد سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل پاکستان میں ہر سال کتنے لاکھ کروم بک تیار کرے گا؟
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ آئندہ سہ ماہی کے دوران اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد انٹرنیٹ سروس میں مزید بہتری آئے گی۔
نومبر میں پاکستان 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ فائبر نیٹ ورک سے یورپ سے منسلک ہوا، فائبر نیٹ ورک پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان ممالک سے منسلک کرے گا۔
کنسورشیم میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پاکستان اور بنگلادیش سب میرین کیبل کمپنی شامل ہے، نئے کیبل سسٹم کی استعداد سابقہ سسٹمز سے دگنی ہے۔
وزارت آئی ٹی نے بتایا تھا کہ سری لنکا، مصر، ملائیشیا و دیگر ممالک کے نیٹ ورکس بھی شامل ہیں پاکستان کیلیے کل 13.2 ٹی بی پی ایس مختص کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا تھا کہ 4 ٹی بی پی ایس کو فوری فعال کیا جا رہا ہے، کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز اور ای کامرس سمیت ڈیجیٹل معیشت کو فائدہ ہوگا۔



