انٹرنیشنلتازہ ترین

عراق میں 10 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی

عراق میں دہشت گردی کے جرم میں 10 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 10 عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی۔

ان عسکریت پسندوں پر داعش سے تعلق رکھنے اور سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

عراق میں اپریل میں بھی 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دی گئی تھی، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker