پاکستان

وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔

وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال عمر تک پنشن ملے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 ستمبر2024 کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اُسی تاریخ سے ہوگا۔

میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بچوں کو 23 اکتوبر 2023 کو وضع کردہ اہلیت کے مطابق پنشن ملے گی اور ان افراد کو ترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker