ایران نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے جواب میں یکم اپریل سے خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران میں ہر دہشت گرد حملے کے بدلے ان کمپنیوں کو اپنے یونٹس میں تباہی کی توقع رکھنی چاہیے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے ایرانی وقت کے مطابق یکم اپریل بدھ کی رات 8 بجے سے شروع ہوں گے۔اس سے قبل پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس اپشن بہت زیادہ اور ایران کے پاس اپشن محدود ہیں۔ انے والے دن ایران جنگ کےلیے فیصلہ کن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھرپور طاقت سے ایران کے اندر حملے کر رہے ہیں، ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی طرف سے کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔



