
بلوچستان: وڈھ بڑی تباہی سے بچ گیا موٹر سائیکل میں نصب 10کلو سے زائد آئی ڈی بم کو لیویز فورس کی ٹیم نے ناکارہ کردیا
تفصیلات کے مطابق وڈھ کی کلی صالح محمد میں نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں آئی ڈی نصب کرکے سڑک کنارے کھڑی کردی اس دوران لیویز فورس کی گشتی ٹیم نے موٹر سائیکل کو مشکوک دیکھ کر عوام کو قریب جانے سے منع کیا.
جس کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ علی اکبر مزارزئی نے بم ڈسپوزل اسکوڈ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر بم کو ناکارہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر آئی ڈی دھماکہ کی پلاننگ سیکیورٹی فورسز یا لیویز گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے کی گئی تھی ۔



