انٹرنیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو  آخری وار ننگ دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو  آخری وار ننگ دیدی۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہاکہ  ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

انہوں نے کہاکہ  اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے  کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔

امریکی صدر نے شرائط قبول نہ کرنے پر حماس کو خطرناک نتائج سے خبردار کردیا، انہوں نےکہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک روز قبل بھی کہا تھا کہ  وہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں، انہوں نے دھمکی دی تھی کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو   رہا نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے، یرغمالی رہا نہ کیے تو سخت اقدامات کریں گے: ٹرمپ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker