ویوو کا انوکھا قدم، کیمرا کٹ کے ساتھ فون متعارف

اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی بار اسمارٹ فون کو کیمرا کٹ کے ساتھ متعارف کرادیا۔
’ویوو نے ’ایکس 300‘ اور ’ایکس 300‘ پرو کو متعارف کراتے ہوئے فونز کے ساتھ کیمرا کٹ بھی دے دی۔
کمپنی نے ’ویوو: ایکس 300‘ کو 31-6 انچ جب کہ ’وویو: ایکس 100 پرو‘ کو 78-6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
’ویوو: ایکس 300‘ کو 6040 ایم اے ایچ جب کہ ’ویوو: ایکس 300 پرو‘ کو 6510 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا ہے، دونوں فونز کو 40 واٹ کے فاسٹ اور 90 واٹ کے وائرلیس چارجرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں فونز کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے، اسی طرح دونوں کو ایک ہی آپریٹنگ سسٹم ایںڈرائیڈ 16 کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دوسرے فیچرز بھی ایک جیسے ہی دیے گئے ہیں جب کہ دونوں فونز میں ایک جیسے ہی میگا پکسلز کے کیمرے دیے گئے ہیں لیکن ان کے فیچرز میں فرق رکھا گیا ہے۔
’ویوو: ایکس 300‘ کے بیک پر مین کیمرا 200 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار 50 میگا پکسلز کے دیے گئے ہیں، اسی طرح ’ویوو: ایکس 300 پرو‘ کو بھی تین کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے لیکن اس کے فیچرز اور ٹیکنالوجی کو بہتر رکھا گیا ہے۔



