انٹرنیشنلتازہ ترین

غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سات سو سے زیادہ فلسطینی شہید

غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں سات سو سے زیادہ فلسطینی مارے گئے۔غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو بتایا کہ رفح، خان یونس اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی مارے گئے۔غزہ کے میڈیا آفس کے نام سے ایک اکانٹ سے جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا: رات بھر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 700 افراد مارے گئے۔دوسری جانب یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی شہریوں پر بھی حملہ کیا۔ الجزیرہ کو بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker