پاکستانتازہ ترینتعلیم

تعلیمی اسناد کی جلد تصدیق کروانے کیلئے زبردست سہولت کا آغاز

انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن نے طلبا کی سہولت کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لئے 22 جولائی سےایکسپریس سروس کاآغاز کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے لوگ کئی مہینوں تک اپنی باری کا انتظار کرتے تھے، دوردرازکےطلبا باآسانی اپنے ڈاکومنٹس کی 1دن میں تصدیق کرواسکیں گے، طلبا تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے اب آن لائن اپلائی کر سکیں گے ، آئی بی سی سی کو فیس کی ادائیگی بھی آئن لائن ہوگی۔

طلبا اپنی مرضی کی کوریئر سروس سےاسناد تصدیق کیلئے بھجوائیں گے، آئی بی سی سی اسناد کی ایک دن میں تصدیق کے بعد واپس کردے گی، ایکسپریس سروس کا وقت پیرسےجمعہ تک شام6سے11بجےتک ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker