جرم
بھینس کالونی میں کار سوار چور دودھ سے بھری ٹینکیاں لے کر فرار

کراچی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جہاں ملزمان دودھ سے بھری 4 ٹینکیاں لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات گزشتہ روز بھینس کالونی روڈ نمبر8 پر پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دودھ سے بھری ٹینکیاں باڑے سے باہر رکھی ہوئی تھیں، اتنے میں کار سوار ملزمان آئے اور دودھ سے بھری 4 ٹینکیاں کار میں رکھ کرباآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے دودھ سے بھری ٹینکیاں چوری ہونے پر شکایت بھی درج کروائی ہے۔



