انٹرنیشنل

ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراساؤ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

کیربیئن آئی لینڈ کوراساؤ اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔

دنیا کی چند لاکھ آبادی والے ملک کوراساؤ نے فٹبال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے اس کھیل کی دُنیا میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ایک لاکھ 56 ہزار افراد پر مشتمل کیربیئن آئی لینڈ کوراساؤ آبادی کے لحاظ سے فٹبال کھیلنے والا سب سے چھوٹا ملک ہے۔

کوراساؤ نے اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے کھیل کی نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ساڑھے 3 لاکھ آبادی والے ملک آئس لینڈ کے پاس تھا۔

ورلڈکپ کوالیفائرز میں کوراساؤ کا مقابلہ جمیکا سے تھا جس میں جمیکا کو میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے جیت کی ضرورت تھی۔

لیکن مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کی وجہ سے کوراساؤ نے اگلے برس ورلڈ کپ کیلئے پہلی بار ٹکٹ کٹوالیا اور آبادی کے لحاظ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔

ورلڈکپ کوالیفائرز کے گروپ بی میں کوراساؤ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہا۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker