پاکستان

حکومتی درخواست منظور، نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں بڑی کمی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں بڑی کمی کر دی۔

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی وفاقی حکومت کی درخواست منظور ہوگئی جس کے بعدنیپرا نے فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف45.55 روپے سےکم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔

نیپرا کا کہناہے کہ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker