کرائم

کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا بچہ جاں بحق ہوا جس کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ رواں سال کراچی میں اب تک 807 اافراد مختلف خادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں سے ہیوی ٹریفک (بس، ٹینکر اور ٹرک) کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker