پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل ہو گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے۔

تاہم اب جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے جس سے اسپیشل بینچ تحلیل ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے بینچ کے سربراہ جسٹس محسن اختر کیانی نے بتایا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں، بینچ کی تشکیل نو کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker