پاکستان

31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم، کابینہ نے سمری منظور کرلی

وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تحلیل کرنے کی سمری کی متفقہ طور پر منظوری کرلی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تحلیل کرنے کی سمری کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے مطابق 31 جولائی سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے اور تحلیل کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی و دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker