انٹرنیشنل

بنکاک: مسلح شخص کی مارکیٹ میں فائرنگ، 6 افراد قتل

جنوب مشرقی ایشیائی ملک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے بنکاک کی ایک مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں مارکیٹ سکیورٹی گارڈ اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے 4 افراد کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی جس سے ہلاک ہوگیا۔

دوسر ی جانب پولیس حکام نےواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزم نے فائرنگ کیوں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker