انٹرنیشنل

پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

واشنگٹن:  امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیردفاع نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو اعتماد کھودینے کے سبب عہدے سے ہٹادیا۔

 

واضح رہے کہ اپریل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیردفاع کے قریبی حلقوں میں اختیارات کی جنگ کے سبب پینٹاگو ن  ہلچل اور افراتفری کا شکار ہے۔

 دعوے میں مزید کہا گیا تھا کہ وزیردفاع نے ایسے افراد کو مشیر بنایا ہے جو ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں۔

اس فیصلے  کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے اور لوگوں کو غیرمتوقع طور پر نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker