موسم

آج کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

کراچی میں24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان بھی ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ سمندری ہوائیں 11کلو میٹر فی گھنٹا رفتار سے چل رہی ہیں،

آج ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان:

آج  اسلا م آباد پنجاب،کشمیر ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج شام یا رات میں سکھر،گھوٹکی،خیرپور، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتراضلاع میں مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب ہے۔ بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب،لورالائی میں آج چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو، ڈیرہ بگٹی،خضدار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اورمرطوب رہنےکا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker