پاکستان

اسلام آباد : تیزرفتار گاڑی نے 2 جوان لڑکیوں کو کچل دیا، دونوں جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ شخصیت کے بیٹے نے تیزرفتار گاڑی سے 2 جوان لڑکیوں کو کچل دیا، جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیکریٹریٹ چوک میٹرو سٹیشن کے قریب تیز رفتار V8 گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، حادثے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم ابو زر کو گرفتار کرلیا، جس کو بعد ازاں مقامی عدالت پیش کریا گیا جہاں عدالت نے ملزم ابو ذر کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور ملزم کو 4 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے اسلام آباد کی مقامی عدالت کو بتایا کہ ملزم کی نہ تو عمر کا معلوم ہوا ہے اور نہ ہی اس کا شناختی کارڈ ہے، نہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس ہے، بچیاں پی این سی اے میں پارٹ ٹائم جاب کرتی تھیں، پولیس کی تفتیش میں ملزم ابوذر نے بتایا کہ وہ حادثے سے پہلے سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker