انٹرنیشنلتازہ ترین

یو اے ای میں غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے دبئی میں اماراتی امیگریشن حکام نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ویزا ایمنسٹی اسکیم قانونی طور پر داخل ہونے لیکن ویزا تجدید نہ کرانے والوں کیلئے ہے۔

اب نہ نئے اماراتی ویزے لینے پر پابندی ہے اور نہ ہی ٹریول بین (Ban)، نہ بھاری جرمانے کا خوف کریں۔

اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر دی کہ خود کو قانونی رہائشی بنوائیں۔

متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم پر کیمپ لگ گئے۔ ایمنسٹی کیمپ سے وطن واپسی کا پروانہ لیں یا نئی نوکری، کیمپ میں سہولت موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker