پاکستانSind

لاہور: رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کےکنویں میں ڈوب کر جاں بحق

لاہور: رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کے کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق رائیونڈ کی بستی امین پورہ میں 4 مزدور پمپ کی مرمت کیلئے سیوریج کے کنویں میں اترے جس دوران  پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے  مزدور کنویں میں ہی ڈوب گئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 7 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد3  مزدوروں کی لاشیں نکال لیں  جب کہ  چوتھے مزدور کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدروں میں نثار،نوید اور آصف شامل ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker