بزنس

چینی مہنگی کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنیوالی شوگر ملز نے ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

گٹھ جوڑ کر کے چینی مہنگی کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنے والی 50 شوگر ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

مسابقتی کمیشن نے 2021 میں گٹھ جوڑ کر کے چینی مہنگی کرنے والی شوگر ملوں پر مسابقتی کمیشن نے کارٹلائزیشن ثابت ہونے پر 44 ارب روپے جرمانا عائد کیا تھا۔

شوگر ملز نے مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا تھا جس نے مسابقتی کمیشن کو ہی کیس دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔

مسابقتی کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہونے کے بعد سماعت کی تاریخ 22 سے 25 ستمبر مقرر کر دی ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے سماعت ملتوی کر رہے ہیں، 22 ستمبر سے مزید التوا کے بغیر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker