پاکستانتازہ ترین

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے ، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی جس کے بعد پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کاامکان ہے۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2023 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker