پاکستانتازہ ترین

کراچی میں دندناتے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی میں دندناتے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک اور شہری کی جان لے لی۔

واقعہ ڈیفنس فیز فائیو توحید کمرشل ایریا میں پیش آیا جہاں 48 سال کا محمد سعید نجی بینک سے پانچ لاکھ روپے لے کر نکلا اور راستے میں پان کی دکان پر رُکا۔

اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو آئے جو ممکنہ طور پر رقم کی موجودگی سے متعلق آگاہ تھے سعید چونکہ پیشے سے سکیورٹی گارڈ اور مسلح بھی تھا، اس لیے ہتھیار ڈالنے کے بجائے ڈاکوؤں سے گتھم گتھا ہوگیا۔

شدید مزاحمت کا سامنا ہوتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے سعید موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول نے رقم موٹر سائیکل کے کور میں چھپا رکھی تھی اس لیے ڈاکوؤں کے ہاتھ نہ لگ سکی۔ کراچی میں اس سال جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 105 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker