پاکستانتازہ ترین

رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اسلام آباد کے سول جج عمر شبیر کی عدالت میں رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، رضوانہ کی والدہ اپنے وکلا اور ملزمہ صومیہ عاصم اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس پر ملزمہ صومیہ عاصم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے صومیہ عاصم کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ صومیہ عاصم پر کمسن ملازمہ رضوانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ تشدد کے نتیجے میں رضوانہ کے سر پر لگے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker