پاکستان
خیبرپختونخوا میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

خیبرپختونخوا میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
🔶 وفاقی حکومت کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مقامی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
🔶 ذرائع کے مطابق ان مہاجرین کی گرفتاری اور ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے، خاص طور پر ان افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جو رضاکارانہ طور پر وطن واپس نہیں گئے۔
🔶 متعدد علاقوں سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
🔶 یہ آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا، اور متعلقہ ادارے افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت کا تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں۔



