پاکستان

نو مئی کے دہشتگرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں: فیصل واوڈا

کہا ہے کہ اشتعال پھیلانے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا اور 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کیلئے ہے اور آئین اور قانون کے مطابق وکیل کو کیس سے متعلق ملنےکی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی ملاقاتیں سیاسی پیغام پرمشتمل ہورہی ہیں، اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اشتعال پھیلانے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا، 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھُپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےہڑا ہُڑی کی تو چی کھچی سیاست بھی گورنرراج سےختم کردی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker