پاکستان

سال 2025 کا آخری سپر مون کل رات آسمان پر جلوہ گر ہو گا

دسمبر کا سپر مون، جو دنیا بھر میں ونٹر فل مون اور کولڈ مون کے نام سے جانا جاتا ہے، کل رات آسمان پر پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق نومبر کا سپر مون بھی سال کا سب سے بڑا اور روشن چاند تھا، تاہم دسمبر کا سپر مون اس سال کا آخری سپر مون ہوگا، جو غیر معمولی چمک اور جسامت کے ساتھ دکھائی دے گا۔

اس شاندار فلکی مظاہرے کے دوران چاند تقریباً 3 لاکھ 57 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جو اپنے مدار کے قریب ترین مقام Perigee پر ہونے کے باعث عام دنوں کی نسبت 8 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

پاکستان میں سپر مون کو بغیر کسی خصوصی آلات کے عام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔ ساحلی علاقوں، کھلے مقامات اور شہروں سے باہر چاند کی دودھیا روشنی کا نظارہ نہایت واضح اور دلکش ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں سپر مون 4 دسمبر کو شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر یہ روشنی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

2025 میں اس سے قبل اکتوبر اور نومبر میں بھی دو سپر مون دیکھے گئے تھے، تاہم آج رات کا سپر مون اپنی چمک کے ساتھ تقریباً آدھی رات تک آسمان پر نمایاں رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker