کھیلکرکٹ

ایشیا کپ کھیلنے آئے سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے

دبئی: سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔ 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں موجود سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کو یہ افسوس ناک اطلاع انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر سری لنکن ٹیم منیجر نے دی جب کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے اس مشکل وقت میں ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی جب کہ اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔

 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker