پاکستانتازہ ترین

چار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے

چار وکیل بہن بھائی شہر کینٹ کی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے۔

چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے، چاروں بہن بھائی چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کریں گے۔

اصغر مبارک ایڈوکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مد مقابل ہوں گے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔

عظمی علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گی جبکہ طاہرہ مبارک این اے 53 سے چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گی۔

چاروں بہن بھائیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker