کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں نئی میچ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس جدید ٹیکنالوجی سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال،ڈی آر ایس،امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت ہوگی۔

اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker