پاکستانتازہ ترین

ایک روز اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر سستا ہوگیا

ملک میں ایک دن اضافے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پھر سستا ہوگیا۔

آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعدکاروبارکے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 72 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker