Punjab

پنجاب میں سیلاب سے اموات 100 سے تجاوز کر گئیں

بہاولپور: پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات 100 سے تجاوز کر گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا جس میں تقریباً 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا اس سال پنجاب کے تین دریا بیک وقت اونچے درجے کے سیلاب سے متاثر ہیں، بدقسمتی سے جلال پور پیروالا اور مضافاتی علاقوں میں صورتحال خراب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران پنجاب میں 101 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس وقت 483 ریلیف کیمپس سیلاب متاثرین کے لیے سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ سیلاب کے دوران پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب میں 20 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker