پاکستانتازہ ترین

چوہدری برادران میں جائیداد کا بھی بٹوارہ، معاملہ عدالت پہنچ گیا

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے سول کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چوہدری برادران میں سیاست کے بعد جائیداد کا بھی بٹوارہ ہوگیا اور ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے پٹیشن دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کی بہنیں گھر پرویز الٰہی کے نام کرانا چاہتے ہیں، یہ لوگ مجھے غیر قانونی طریقے سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو جائیداد تقسیم کرکے حصہ دینے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کردیا اور پرویز الٰہی، قیصرہ الٰہی، سمیرا الٰہی اور کشور سلطانہ کو 19جنوری کو طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker