سرکاری املاک کی چوری میں ملوث افراد کے لیے کوئٹہ پولیس کی سخت وارننگ اور 48 گھنٹے کی مہلت
۔جب کوئٹہ پولیس دہشتگردوں سے مقابلے میں مصروف تھی بعض شر پسند شہریوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکار ی املاک بشمول موٹرسائیکل ، گاڑیاں، رکشے، جو کہ سرکاری تحویل میں تھے

* کوئٹہ کےشہری غیور، مہمان نواز اور پر امن لوگ ہیں۔تاہم دہشتگرد حملے کے دوران بعض شہریوں کارویہ ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔جب کوئٹہ پولیس دہشتگردوں سے مقابلے میں مصروف تھی بعض شر پسند شہریوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکار ی املاک بشمول موٹرسائیکل ، گاڑیاں، رکشے، جو کہ سرکاری تحویل میں تھے ان کو چوری کیا یہ عمل بخود دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔
* جن شہریوں نے سرکاری تحویل سے موٹر سائیکل، گاڑی اور رکشہ یا کوئی بھی سرکاری املاک چوری کیا ہے ان کو خبردار کیا جاتا ہے کہ کوئٹہ پولیس ایک آپریشن لانچ کرنے جارہی ہے جس میں تمام چوری شدہ سامان کو ریکور کیا جائے گا۔ اور جن کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد ہوا ان کو بھی دہشتگردوں کا ساتھی تصور کیا جائے گا۔ اور ان کے خلاف دہشتگردی دفعات کے مطابق مقدمے چلائے جائے گے۔
* کوئٹہ پولیس عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مشغول ہیں ایسے تمام اشخاص جنہوں نے فرط جزبات میں سرکاری املاک چوری کی۔ ان کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی جاتی ہے کہ سرکاری تحویل سے چوری شدہ سامان موٹر سائیکل، گاڑیاں، رکشے متعلقہ تھانوں میں واپس کر دیں ۔ ان سے کوئی بھی سوال نہیں کیا جائے گا۔ تاہم 48 گھنٹے گزرنے کے بعد جن کے قبضے سے چوری شدہ املاک برآمد ہوئی اُن کو دہشتگردوں کا ساتھی تصور کیا جائے گا۔



