انٹرنیشنلتازہ ترین

مشہور زمانہ گلوک ہینڈ گن متعارف کرانیوالے گیسٹن گلوک انتقال کرگئے

مشہور زمانہ گلوک ہینڈگن متعارف کرانے والے اسلحہ ساز انجینیئرگیسٹن گلوک کا انتقال ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ارب پتی گیسٹن گلوک کی عمر 94 برس تھی۔ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ بدھ کو ان کا انتقال طویل العمری کی وجہ سے ہوا۔

گلوک کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے بانی کا کام اُسی جذبے کے مطابق جاری رہے گا۔

1929 میں پیدا ہوئے گیسٹن گلوک نے ویانا سے مکینیکل انجینئرنگ کی اور بعد میں انہوں نے آسٹریا کے دارالحکومت سے باہر کاروبار شروع کیا اور بعد ازاں ان ک کمپنی نے آرمی کے لیے اسلحہ تیار کرنا شروع کیا۔

1980 کی دہائی میں گیسٹن گلوک کی تیار کردہ ہینڈ گن امریکی پولیس کے دوتہائی اہلکار استعمال کرتے ہیں جبکہ ہینڈ گن کو امریکا کے علاوہ 48ممالک می استعمال کیا جاتا ہے۔

فوربز نے 2021 میں گیسٹن گلوک کی ملکیت کا تخمینہ 1.1 بلین ڈالر لگایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker